پشاور، لیڈی ہیلتھ ورکر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاورکے علاقے پشتخرہ میں گاڑی پرفائرنگ ہوئی جس سے خاتون ہیلتھ ورکرجاں بحق ہو گئی،
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق 38 سال کی شازیہ کومدینہ کالونی میں نشانہ بنایاگیا ،مقتولہ ہیلتھ ورکزنجی ادارے میں حفاظتی ٹیکوں کےشعبہ میں کام کرتی تھی ،
تھانوں میں ملزمان پر جانوروں کی طرح تشدد، اسمبلی میں قرارداد جمع
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کروا دی.
وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا