پشار تھانہ شاہ پور پولیس کی حدود میں مشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران جھرپ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1 مشکوک نامعلوم شخص ہلاک جبکہ2 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہے، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تھانہ شاہ پور پولیس کو دوران گشت اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ زیر تعمیر مکان میں کچھ مشکوک افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں۔ پولیس اطلاع کو مصدقہ جان کر کاروائی کی غرض سے موقع پر پہنچی تو مشکوک افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی کاروائی میں پولیس نے مشکوک ملزم پارٹی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 1 مشکوک شخص ہلاک ہوا۔ جبکہ 2 مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے، تاہم کچھ نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیساتھ ساتھ ناکہ بندیوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہےگرفتار مشکوک افراد کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ شاہ پور منتقل کردیا گیا۔







