پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون

0
35

سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں پشاور پولیس کی گزشتہ ماہ جون کے دوران اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون کر دیا ہے، خصوصی کریک ڈاون کے دوران قتل، اقدام قتل، اغوا کے واقعات، راہزنی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 623 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیا گیا ہے۔اشتہاریوں کے خلاف مہم کا کامیاب بنانے کی خاطر کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، اس ضمن میں اشتہاریوں کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے، شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو بھی مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کے مطابق رواں ماہ جون کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرنے سمیت مختلف مواقع پر مجرمان کو سہولیات اور پناہ دینے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا ہے، جن سے جدید خودکار اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے
اسی طرح قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغوائیگی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث دیگر ملزمان کی فہرستیں بھی مرتب کرتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو ارسال کرتے ہوئے ان کو خصوصی ٹاسک حوالہ کیا گیا ہے۔سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے جاری کریک ڈاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کو مزید موثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a reply