پشاور،پولیس فائرنگ سے خاتون سمگلر ہلاک، دو ملزمان گرفتار

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے خاتون سمگلر ہلاک ہو گئی اسکے دو ساتھی گرفتار کر لئے گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود میں واقعہ پیش آیا، پولیس نے چوکی سردریاب کے مقام پر گاڈی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے گاڑی بھگا دی، گاڑی کو بھگانے پر پولیس نے کار کا پیچھا کرنا شروع کیا،

چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

جس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں گاڑی میں سوار خاتون سمگر روبینہ زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئی

پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار دیگر ملزمان لائق زادہ اور لائبہ کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کی گاڑی سے آٹھ کلو ہیروئن، ساڑھے سات کلو چرس، اور 1260 گرام افیون برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس اسلحہ بھی تھا، پولیس نے گاڑی سے ایک پستول اور گولیاں بھی برآمد کیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی.

انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

Comments are closed.