پشاور قومی وطن پارٹی کے سربراہ کی پریس کانفرنس

0
26

پشاور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو کی پریس کانفرنس۔فسلطینی عوام پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کرے گے۔ مسلم ممالک کو فسلطینی عوام کے لئے آواز اٹھانا ہوگا۔

پشاور۔ فلسطین کی زمین پر صرف فلسطین کا حق ہے یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ امریکہ میں جو بھی صدر اتا ہے وہ اسرائیل کو سپورٹ کرتا ہے۔پاک چین سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتاہوں۔

موجودہ حکومت نے جو وعدے کئے وہ ایک بھی مکمل نہیں کیا۔ حکومت سے کوئی کام نہیں ہوتا عوام کو مہنگائی میں دکھیل دیا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو بے سہارہ چھوڑ دیا یہ لائق ہی نہیں تھا حکومت کا لیکن ان کو حکومت دیا گیا۔

جب تک صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوتے تو ملک کے مسائل ختم نہیں ہونگے۔حکومت ناکام ہوچکی ہے انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ چینی, آٹا سب مافیا ان کے ساتھ بیٹھا ہے یہ کس کو مافیا کہتے ہیں۔ جو دعوی انھوں نے کئے ہیں وہ سارے ایکسپوز ہوگئے ہیں۔

ہم سمجھتے تھے کہ فاٹا انضمام سے وہاں کے عوام کے مسائل حل ہونگے۔100 ارب روپے سالانہ اضافی فنڈ ضم اضلاع کے لئے 10 سال تک کا اعلان ہوا لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا۔ ضم اضلاع میں دوبارہ مردم شماری کرائے جائے۔

ضم اضلاع میں امن کے لئے حکومت کو اقدامات کرنا ہونگے۔ضم اضلاع کو اپنا حق جب تک نہیں ملتا وہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ حکومت کو ضم اضلاع کے عوام کی احساس محرومی کو دورکرنا ہوگا ۔ افغانستان میں قبائلی اضلاع کے کچھ لوگ قید ہے ہم ان کے لئے بھی آواز اٹھائے گے۔ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی رہائی کے لئے بات کرے گے۔

Leave a reply