مزید دیکھیں

مقبول

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

حافظ آباد: فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ ) فتیکی فلائی اوور...

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

ایف آئی اے کا اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ حسین...

پشاور میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

پشاور پولیس لائن کو کسی بھی نا خوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے پولیس لائن سمیت دیگر اہم عمارتوں کی حفاظت کیلئے سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، ریڈ زون سیکورٹی کے لیے قائم جدید حفاظتی سسٹم کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے کیا اس موقع پر آئی جی پی اختر حیات گنڈاپور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، کور کمانڈر نے افتتاح کے بعد سینٹر پولیس آفس میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ سینٹرل سیکورٹی کمانڈ روم ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید حفاظتی سسٹم ہے، نیا قائم شدہ نظام جدید خودکار شناخت اور سیکورٹی سے مربوط ہے، اس سسٹم کا مانیٹرنگ نظام جدید آرٹیفشل اینٹیلیجنس نظام پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظت کا نیا اور جدید نظام گاڑیوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی شناخت اور مواصلاتی نظام پر بھی مشتمل ہے، اس نظام کو ہائی سیکورٹی زون میں مشتبہ افراد کے داخلے کو روکنے کےلئے متعارف کرایا گیا ہے اور اس جدید سسٹم کے تحت پولیس لائنز، گورنر و وزیر اعلی ہاوسزاورسیکرٹریٹ سمیت حساس عمارتوں کی نگرانی کی جائے گی۔
پشاور میں سیف سٹی پراجیکٹ بننا بہت ضروری ہے اور یہ سسٹم اس جانب ایک قدم ہے، آئی جی پی نے مزید کہا کہ پشاور میں داعش اقلیتوں پر حملوں میں ملوث ہے،سکھ برادری پر رواں سال تیسرا حملہ ہوا ، اقلیتوں اور مذہبی رہنمائوں پر حملے ایک ہی گروہ کررہا ہے، آئی جی پی نے اس سلسلے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔