پشاور،ایس ایس ٹی اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کا امکان

پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ایس ایس ٹی اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام اگلے ہفتے پیر کے روز یس یس ٹی اساتذہ کے قائدین سے ختمی مذاکرات کرنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔ جس کے مطابق ایس ایس ٹی اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر ختم کئے جائنگے۔جبکہ اساتذہ ریڈ زون میں احتجاج نہیں کریں گے، نہ ہی روڈ بند کریں گے نہ ہی سکول نمبر ون میں مزید قیام کریں گے۔ حکومتی عہدیداروں اور ایس ایس ٹی قائدین کے درمیان معاہدہ طےپانے کا امکان ہے۔پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے ایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج دو روز سے جاری ہے ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب صدرایس ایس ٹی ٹیچرز ذولفقار خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو روڈ کنارے بھی احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، متعدد سینئراساتذہ کو گرفتار کیا گیا، اساتذہ کو سٹی نمبر ون اسکول میں بند کردیا گیا۔یاد رہے کہ مظاہرین گزشتہ 2 روز سے اپ گریڈیشن نہ ملنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

Comments are closed.