پشاور،سٹریٹ کرائم کی رپورٹ

پشاور میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کے علاوہ گزشتہ تین ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 120 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے اور مذہبی جھگڑوں کی وجہ سے چھ بچوں کو مختلف واقعات میں اغوا کیا جا چکا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران قتل اور اقدام قتل کے دو سو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس میں 120 افراد کو قتل جبکہ باقی کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے،
اس طرح لن دین کے تنازعہ پر چھ بچوں کو زدوکوب کیا گیا اور پانچ پولیس اہلکاروں نے انہیں بازیاب کرالیا، اس طرح اسٹریٹ کرائم کی ڈھائی سو وارداتیں ہوچکی ہیں، سب سے زیادہ واقعات حیات آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ .
دوسری جانب نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ اصل ہدف اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ہے۔

Comments are closed.