پشاور:نواحی علاقے بڈھ بیرمیں سودی کاروبار نے 4 افراد کی جان لے لی۔نواحی علاقے شیخ محمدی میں سودی کاروبارکی لین دین پر فریقین میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں۔ دونوں گروپوں کی فائرنگ سے 4 افراد قتل جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ فریقین کے درمیان 10 لاکھ روپے کی رقم پر تنازع چلا آرہا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا تاریخ ساز اقدام۔ صوبے میں نجی سود کے کاروبار پر پابندی کا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے اور ”دی پنجاب پروہیبشن آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لونز ایکٹ 2022“ (The Punjab Prohibation of Interest Loans Act) کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
عام انتخابات میں بھی عمران خان کو بدترین شکست دیں گے. شرجیل میمن
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ ہونے کے بعد پنجاب بھر میں نجی سود کاکاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اورصوبہ بھر میں کوئی بھی نجی سود کے حوالے سے لین دین نہیں کرسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گااورنجی سود کالین دین کرنے والوں کو 10سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا
قانون نافذ ہونے کے بعد ماضی نجی طورپرسود کی مد میں رقم لینے والا شخص اب صرف اصل رقم ہی واپس کرے گااوررقم لینے والے شخص کو اب ماضی میں لئے گئے سود کی مد میں اضافی رقم ادا نہیں کرنا پڑے گی۔اصل رقم کے علاوہ نجی سود کی مد میں اضافی رقم مانگنے پر متعلقہ شخص کے خلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔نجی سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی شہری تھانے جاکر ایف آئی آر درج کرا سکے گا۔نجی سود پر پابندی کا قانون نافذ ہونے کے بعد کئی گھر اجڑنے سے محفوظ رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی
انہوں نے کہا کہ سود ایک لعنت ہے اور دین اسلام میں اسے اللہ کے خلاف جنگ قرار دیا گیاہے۔نجی سود کے حوالے سے پابندی کا قانون دین کی خدمت ہے۔اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل کر کے سرخرو ہوئے ہیں۔سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔