پاکستان سپر لیگ کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ اس پچ پر 170سے180رن تک روکنا کامیابی ہوگی وہ آج ون ڈاؤن پر بیٹنگ کریں گے پچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے،لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے تو خوشی ہوتی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دکھانے کیلئے مکمل تیار ہیں،پچ دیکھنے میں بہت ہی اچھی لگ رہی ہے۔
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹاپ پر ہے اور پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے، پشاور زلمی کو پلے آف تک رسائی کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے ،کراچی کنگز کے 8 میچوں کے بعد 10 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں،لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں جب کہ ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔
پشاور زلمی:
محمد حارث (وکٹ کیپر)،صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، ٹوم کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، احمد دانیال، عارف یعقوب، علی رضا
کراچی کنگز:
ڈیوڈ وارنر(کپتان)، بین میکڈرموٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔








