عید الاضحیٰ کے موقع پر پشاور بھر میں صفائی اور آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈبلیو ایس ایس پی کے مطابق عید صفائی آپریشن میں 3259اہلکار حصہ لینگے، 683 گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھائی جائیں گی، 1827سنیٹری ورکرز ، 756 کٹھہ قلی ، 383 ڈرائیوروں سمیت دیگر اہلکار بھی فرائض انجام دینگے، ترجمان نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری سطح پر آپریشن 324، سیکنڈری آپریشن 30 بڑی اور 329 آؤٹ سورس گاڑیوں کے ذریعے چلایا جائے گا۔ الائشوں کے پوائنٹس کی نشاندہی کیلئے چونے اور سپرے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ایس ایس پی ترجمان کا کہنا تھا کہ گلی محلوں سے آلائشیں جمع کرنے کے لئے 25 کلیکشن پوائنٹس اور ٹرانسفر سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور صفائی کے حوالے سے شہریوں میں نہ صرف پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں بلکہ آلائشیں اٹھانے کے لئے شہریوں میں تھیلے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہر بھر میں آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈمپنگ سائٹ میں دو سو فٹ لمبا اور 90 فٹ چوڑا گڑھا کھودا گیا ہے جہاں شہر بھر سے الائشین تلف کی جائیں گی۔

Shares: