پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی۔

باغی ٹی وی: عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جاوید آفریدی نے بتایا کہ انہوں نےریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی جس میں انہوں نے زلمی اورسعودی کرکٹ ٹیم کےدرمیان مقابلے کے امکان پر بات چیت کی جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی-


پشاور زلمی نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دی اور زلمی کی ٹی شرٹ بھی بطور تحفہ پیش کی-

آئی سی سی نےامپائر آف دی ایئر2022 کا اعلان کردیا

واضح ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین میچ سے ہو گا۔ 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل سیزن 8 کے 9 میچز لاہور، 9 کراچی اور 5 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 8 میں ٹوٹل 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے 3 نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہو گی جبکہ پی ایس ایل کا پہلا لیگ ملتان اور دوسرا کراچی میں ہو گا۔

بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر بن گئے

Shares: