پی ایس ایل 9:پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دیدی

0
152
baber aur rizwan

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو میچ جیتنے کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، حسیب اللہ 37 اور بابراعظم نے 31 رنزکی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ رومین پاول 23، محمد حارث 19، پاول والٹر 1،آصف علی نے 13 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ 17 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی،محمد علی اور اسامہ میر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہ نواز دہانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ملان 52 اوریاسرخان 43 رن بنا کر نمایاں رہے، ریزا ہینڈرکس 28،اسامہ میر 12 اورعباس آفریدی نے 11 رن بنائے جب کہ افتخار احمد 16 اور خوشدل شاہ 5 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔پشاور کے عارف یعقوب نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان ارشاد اورلک ووڈ نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ٹورنامنٹ میں یہ پشاور زلمی کی پہلی جیت جب کہ ملتان سلطانز کی پہلی شکست ہے۔

ٹاس
پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے , ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ملتان میں کھیلا جارہاہے۔ماہر کا کہناہے کہ ملتان کی پچ پر گیند کے سوینگ ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور یہ بیٹسمینوں کیلئے حقیقی چیلنج ہوگا۔بابراعظم کا کہناتھا کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے لیکن بعدازاں یہ فاسٹ باولرز کیلئے سازگار ہو گی ،فی الحال یہ بیٹنگ پچ لگ رہی ہے ،
جس کے مطابق 180 سے 190 تک سکور کرنا ہوگا، پچ پر گھاس زیادہ نہیں ہے ، گزشتہ میچز میں ہم نے چھوٹی غلطیاں کیں جو کہ بہت مہنگی ثابت ہوئی ،ہم نے اس وجہ سے دو تبدیلیاں کی ہیں ۔پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، بابراعظم ، محمد حارث، حسیب اللہ خان، روومان پاول ، آصف علی ، پاول والٹر، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، نوین الحق، سلمان ارشاد شامل ہیں ۔ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، ڈیوڈ ملان ، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان ، افتخار احمد، خوشدل شاہ ، ڈیوڈ ویلی ، اسامہ میر، عباس آفریدی ، محمد علی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں ۔

Leave a reply