پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی حقیقت میں پاکستانی بن گئے، حکومت کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 23 مارچ کا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا.

ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی اور دل جیت لیے تھے ، جب پاکستان کے حالات خراب تھے اور کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو اس وقت ڈیرن سیمی نے حامی بھری اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا .

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفرید ی اور دیگر حکام کی جانب سے ڈیرین سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست کی گئی تھی جس کی سمری صدر پاکستان کے پاس تھی جس پر عارف علوی نے اب دستخط کر دیئے ہیں ۔ باقاعدہ شہریت 23 مارچ کو دی جائے گی

جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ڈیرن سیمی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شہریت دی جائے۔ ڈیرن سیمی اپنے دلچسپ انداز اور کھیل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ شائقین میں مقبول ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا مستقل حصہ رہنے والے کیریبیئن کھلاڑی ابتدا سے ہی پشاور زلمی سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں بھی غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ڈیرن سیمی سب سے پہلے پاکستان آئے،

Shares: