پشاور،بجلی کے بلوں کے خلاف وکلاء کی ہڑتال

بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف خیبرپختونخوا میں آج عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا،بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کے خلاف خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر آج وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔صوبہ بھر میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔ بجلی بلوں میں اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج شروع کریں گے۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے عوام آج بجلی بل جمع کرنے سے قاصر ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں اور حکومت ٹیکسز پر ٹیکسز لگا رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی عیاشیاں کم کریں۔ بیوروکریٹس, ججز, جرنیلوں کے لئے مفت بجلی,گیس,پٹرول اور ہوائی سفر کی سہولت ختم کیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کو 31 اگست تک بجلی بلوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بجلی بلوں میں اضافہ واپس نہ لینے پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Comments are closed.