پشاور،لیڈی ریڈنگ ہسپتال عملے کا 14 آگست جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ

0
54

پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا 14 اگست جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ ،نمایا کارکردگی دکھانے والے عملے کو اعزازی اسناد سے نواز نے کا فیصلہ ، ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے 14اگست کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو نمایاں کارکردگی کے حامل کلاس فور ،سیکیورٹی اور دیگر ذیلی سٹاف کے ناموں کو فائنل کرکے جشن آزادی کی تقریب میں تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا،ترجمان نے کہا کہ ایل آر ایچ میں اس سال مختلف ایمرجنسی اور دیگر واقعات رپورٹ ہوئے جس میں طبی عملے کے ساتھ ساتھ ذیلی سٹاف نے بھی بھر پور کردار ادا کیا، جس کے اعتراف میں ان کو تعریفی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔
ہسپتال ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی ایل آر ایچ میں جشن آزادی کوجوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ۔ جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس 14 اگست پر امن اور محبت کا پیغام دیں گے اور ساتھ ساتھ مریضوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ 14 اگست کی تقریب میں بڑے پیمانے پر ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس سیکیورٹی ،کلاس فور اور دیگر سٹاف کی شمولیت متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے ہسپتال کے عمارت کے سامنے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

Leave a reply