پشاور دھماکہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس،طلبا پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں.شبلی فراز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،
وزیر اعظم عمران خان نے پشاوردھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ عارف علوی نے کہا اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تعلیم و تدریس حاصل کرنے والے طلباء پر حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔
سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے، شہداء کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی
مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس
پشاورمدرسے میں دھماکے کے بعد کے مناظر کی ویڈیو
مدرسے میں کلاس جاری تھی،مہتمم پڑھا رہے تھے، اچانک دھماکہ ہو گیا، کلاس کی ویڈیو وائرل
پشاور مدرسہ دھماکہ،اموات اورزخمیوں میں اضافہ
ریسکیو 1122 نے کتنے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا؟ زخمیوں کو خون کاعطیہ دینے کی اپیل
مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، مریم نواز
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف منظم سازش شروع ہوگئی ہے دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے پاک فوج سرگرم عمل ہے،ہمیں دہشت گردی کی جنگ کا سامنا ہے،سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف بول کر دشمن کوخوش نہیں کرنا چاہیے،آزاد بلوچستان کا نعرہ کس بات کی جانب اشارہ ہے؟
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف ادارے سرگرم دوسری طرف اداروں کےخلاف کچھ لوگ سرگرم،دشمنوں کے بیانیے کو فروغ دینا دراصل دشمن کو خوش کرنا ہے،باہر بیٹھ کر ملکی ادارے کے خلاف بولنا کیاحب الوطنی ہے؟ پی ڈی ایم نے جلسوں میں ن لیگی قیادت کے بیانیے کی حمایت کی،پی ڈی ایم جلسوں میں کیوں ن لیگی قیادت کےبیانیے کی مخالفت نہیں کی گئی،سیاسی جماعتوں کا ن لیگی قیادت کے بیانیے سے اتفاق ہی ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیناہے
یوم سیاہ کشمیر کے باعث دھماکے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے