پشاور،حیات آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید

پشاور حیات آباد تھانہ تاتارا کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ملٹری پولیس کا جوان جاں بحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملٹری پولیس کا حاضر سروس سپاہی خورشید خان ولد محمد حسن جاں بحق ہو گیا، 36 سالہ خورشید خان بر قمبر خیل ضلع خیبر کے رہائشی تھے۔ حیات آباد پولیس اطلاع ملتے ہی حرکت میں آ گئی اور ڈی ایس پی محمد ارشد خان فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے خورشید خان کے ورثأ کیساتھ رابطہ کر لیا گیا ہے اور ان کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق اصل حقائق معلوم کرنے کی خاطر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے

Comments are closed.