پشاور میں عام انتخابات کے لیے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ، دستاویز کے مطابق انتخابات کے دن 10 ہزار 19پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے، نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 5 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشن پر 7 پولیس اہلکار ہوں گے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی پر 8 ہزار 676 اہلکار تعینات ہوں گے۔شرپسندوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھی جائے گی اور اہم تنصیبات کی مؤثر طریقے سے حفاظت کی جائے گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز وال چاکنگ اور پمفلٹس کی تقسیم روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انتخابات کے حوالے سے نوشہرہ میں انتخابی عملہ اور سامان پولنگ سٹیشنوں پر پہنچا دیا گیا ہے ۔پریزائنڈنگ افسران اپنے اپنے متعلقہ پولینگ اسٹیشنوں میں پہنچ گئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر بوتھ نمبرز بھی لگا دیئے گئے ہیں ۔ضلع بھر میں پولنگ سٹیشنوں کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ۔پولنگ کا عمل کل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے شام5 بجے تک جاری رہے گا۔

- Home
- باغی ٹی وی الیکشن سیل
- پشاور: عام انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل