پشاور میں بجلی کا بحران: دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین کا حملہ

0
72
peshawar

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر مشتعل مظاہرین نے دھاوا بول کر گرڈز کو آف کر دیا، جس کے نتیجے میں پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔پیسکو کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد مظاہرین زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور گرڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ مظاہرین نے تمام فیڈرز سے منسلک بجلی کی سپلائی روک دی، جس سے شہر کے بڑے حصوں کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے تھا۔ پیسکو کے مطابق، ان علاقوں میں لائن لاسز کی شرح انتہائی بلند ہے، جس کے باعث لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوزئی فیڈر پر 91 فیصد، محمد زئی پر 89 فیصد، اور گل بیلہ فیڈر پر 75 فیصد سے زائد لائن لاسز ہیں۔
مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک کو بھی بند کر دیا اور پیسکو کے خلاف احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی جانب سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد، پی ڈی اے ملازمین نے بھی احتجاجاً بی آر ٹی روٹ کو بند کر دیا،پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم اس واقعے کے باعث متاثرہ علاقوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply