پیٹربنچلے:معروف امریکی ناول نگار،ناول اورصحافی
پیدائش:08 مئی 1940ء
نیویارک شہر
وفات:11 فروری 2006ء
پرنسٹن، نیو جرسی
وجۂ وفات:پھیپھڑوں کا مرض
شہریت:ریاستہائے متحدہ امریکا
مادر علمی:ہارورڈ یونیورسٹی
زبان:انگریزی
انگریزی کے مشہور ناول نگار جن کے ناول پر ہالی ووڈ کی مشہور فلم ”جاز“ بنائی گئی۔ نیویارک میں پرورش پائی اور ہارورڈ سے تعلیم حاصل کی۔ اس کے علاوہ کچھ عرصے کے لیے صدر لنڈن بی جانسن کی تقریریں لکھنے کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔
ناول ’جاز‘ کی 1974ء میں پہلی اشاعت سے قبل انھوں نے صحافی کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ پیٹر بنچلے کو بچپن سے ہی شارکوں سے دلچسپی تھی اور ان کا بچپن جزیرہ نما نیٹاکیکٹ میں بھی گزرا۔ ان کا ناول ’جاز‘ ایک ایسی بہت بڑی سفید شارک کے بارے میں ہے جس نے ایک شہر کو ہراساں کر رکھا ہے۔ اس ناول کی اب تک دو کروڑ جلدیں فروخت ہو ئیں۔
ان کے اس ناول پر فلم مشہور ڈائریکٹر اسٹیون سپلبرگ نے بنائی اور انھوں نے اس فلم میں خود بھی ایک رپورٹر کا کردار ادا کیا۔ انھیں سمندر اور سمندری حیاتیات سے گہری دلچسپی تھی اور ان کے دوسرے دو ناول ’دی ڈیپ‘ اور ’دی آئی لینڈ‘ بھی سمندر سے متعلق ہیں۔