پیٹر دی گریٹ سترھویں صدی کے عظیم روسی سربراہ مملکت گزرے ہیں۔ آپ نے روس کو جدید خطوط پر یورپ کا ترقی یافتہ ملک بنا دیا۔ پیٹر دی گریٹ سے پہلے روس ہر لحاظ سے یورپ کا پسماندہ ترین ملک تھا۔ مذہبی طبقہ نے اقتدار کی ایوانوں میں پنجے گاڑھ رکھے تھے۔ علاقائی "ارباب” کی بدمعاشی قائم تھی۔ تاجر طبقے نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا تھا۔ ملک داخلی اور خارجی سطح پر عدم استحکام کا شکار تھا۔ ان حالات میں پیٹر دی گریٹ نے عقلمندی اور شعور سے کام لیتے ہوئے ملک میں اصلاحات کا عمل شروع کیا۔ کسی بھی ملک میں اصلاحات کے لیے مضبوط فوج کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اگر فوج کمزور ہو تو اصلاحات ایک خواب رہ جاتی ہے۔ افغانستان کے امیر امان اللہ خان کمزور فوج کی وجہ سے اصلاحات کا عمل ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے۔ پیٹر دی گریٹ نے سب سے پہلے فوج کو مضبوط اور ہمنوا کیا۔ تاکہ اصلاحات کے عمل میں کوئی خلل نہ پڑے۔ مضبوط فوج کی موجودگی میں پیٹر ہر شعبہ زندگی میں اصلاحات لانے کے عمل میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ آپ نے پہلی بار روس میں اخبار شروع کیا۔کیونکہ کسی نظریے اور اصلاحات کی ترویج کے لیے اخبار کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ روسی کلچر کو پروموٹ کیا۔ تعلیمی اصلاحات نافذ کیں۔ جدید خطوط پر نظام تعلیم کو استوار کیا۔ سائنس کو اہمیت دی۔ معاشی نظام کو بہتر کیا۔ تاجروں پر ٹیکس لگایا۔ مذہبی طبقہ کو محدود کیا۔غریبوں کے لیے وظائف مقرر کیے۔ پیٹر برگ کے نام سے جدید شہر آباد کیا۔ جس کو بعد میں دارالحکومت کا درجہ دیا گیا۔ یہ شہر اپنی خوبصورتی اور طرز تعمیر سے جدیدیت کا بے نظیر نمونہ پیش کر رہا ہے۔ پیٹر دی گریٹ نے مختصر عرصے میں اصلاحات کی بدولت پسماندہ ترین روس کو یورپ کا جدید ترین ملک بنا دیا۔ کسی ملک میں اصلاحات اور تبدیلی کے لیے مضبوط فوج، باعمل حکمران اور سوچ و جذبہ کار فرما ہونا بہت ضروری اور لازمی ہے۔
مزید دیکھیں
مقبول
جبری شادیوں اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف موثر قانون سازی کی جائے.عفت سعید
خواتین کا تعلیم، وراثت، ملازمت کا حق محفوظ...
جعفر ایکسپریس حملے پر ٹوئٹ ، چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین...
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...
30 سالوں میں جتنے بھی ممالک گیا سب سے زیادہ پیار پاکستان میں ملا،ڈاکٹر ذاکر نائیک
کراچی: عالم شہرت یافتہ معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک...
مسائل کا حل اتحاد میں، نظریہ پاکستان پر ہی قوم کو متحد کیا جا سکتا ہے، مرکزی مسلم لیگ
بلوچستان و خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پاکستان...
پیٹر دی گریٹ ۔۔۔ زین اللہ خٹک


محمد نعیم شہزادhttp://nawaiwatn.com
محمد نعیم شہزاد شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں اور لاہور کے ایک معروف تعلیمی ادارہ میں انگریزی زبان و ادب کے استاد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں میں نظم و نثر لکھنے میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کے موضوعات میں آفاقیت اور اجتماعی فلاح و بہبود کا عنصر نمایاں طور پر ملتا ہے۔ فری لانس بلاگر ہیں۔ باغی ٹی وی baaghitv.com @BaaghiTV اور بعض دیگر ویب سائٹس کے ساتھ بطور فری لانس بلاگ ایڈیٹر منسلک ہیں۔
ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ان کا پرسنل اکاؤنٹ وزٹ کریں۔
twitter.com/@UstaadGe