پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،ترجمان وزارت خزانہ

0
39

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آج 10 روپے 49 پیسے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا،

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا، حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں، حکومت صرف 2 روپے پیٹرولیم لیوی عوام سے وصول کر رہی ہے،اوگرا کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافے کی سفارش کی خبردرست نہیں حکومت کم سے کم ٹیکس لاگو کر رہی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم اضافہ ہوا،حکومت 30 روپے پیٹرولیم لیوی کی بجائے 5.62 روپےکی مد میں چارج کر رہی ہے، حکومت 17 فیصد سیلز ٹیکس کی بجائے 6.84 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں اضافے نے دنیا میں بحران پیدا کر دیا ، حکومت کواحساس ہے کہ عوام کو کس طریقے سے محفوظ کرنا ہے،

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، فی بیرل قیمت 85 ڈالر تک بڑھ گئی ، عالمی منڈیوں میں تیل کی طلب میں اضافہ اور رسد کے مسائل کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے تناظر میں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہی ہے تاہم اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی 16 اکتوبر سے منظوری دے دی گئی ہے

فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 10.49 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.44 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.95 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.84 روپے اضافہ کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 137.79 روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134.48 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 110.26 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت 108.35 روپے فی لیٹر ہوگی

گزشتہ 15 دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 13.5 فیصد اضافہ کے مقابلہ میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8.24 فیصد اضافہ ہوا ہے وزارت خزانہ کے ترجمان نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ تر بوجھ حکومت اب بھی ٹیکس لیوی اور دیگر ٹیکسز کی مد میں برداشت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پٹرولیم لیوی کی شرح 5.62 روپے فی لیٹر جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح 6.84 روپے فی لیٹر تک کم کی گئی ہے تاکہ صارفین کو قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے، تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑے گے؟ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن عمران خان نے جاری کیا،صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا ہوگیا

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ شوکت ترین نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عام آدمی کی بہتری اور آسانی کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت معاشی پسماندہ طبقے کر اوپر اٹھانے کی سوچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ سکیم بھی لا رہی ہے

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

https://baaghitv.com/bilawalnaye-pakistna-mein-sakon-panay-kliay-marna-shart-hay-mehreen-bhutto/

Leave a reply