پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی ہو گی کمی؟ عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی ہو گی کمی؟ عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی قوم کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے،اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالہ سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی

اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اور ڈیزل 7 روپے 50 پیسے سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ان کی جانب سے منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا.

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کا کہا تھا اس ضمن میں اجلاس میں باقاعدہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات دی تھیں.

Comments are closed.