پیٹرول بحران کا ذمہ دار کون؟ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آگئی

0
28

پیٹرول بحران کا ذمہ دار کون؟ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آگئی

باغی ٹی وی : جون 2020ء کے پیٹرول بحران کی انکوائری کیلئے قائم کمیشن نے اپنی رپورٹ میں اسے ذخیرہ اندوزی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔

انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی اور اوگرا اپنی بنیادی ذمہ داریوں سے غافل رہا۔

انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل ذخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، پیٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیرقانونی طور پر کی گئی۔

کمیشن نے رپورٹ میں اوگرا میں چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیے، رپورٹ میں اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی۔

انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن، ڈی جی آئل، عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی۔

Leave a reply