پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کمی کا امکان

0
99
price

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے جس کا اعلان آج رات کیا جائے گا ، اس سلسلے اوگرا نے میں تخمینہ تیار کر لیا تاہم پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے کی کمی ہو سکتی ہے۔حالیہ ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بڑھی ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے میں زبردست کمی دیکھی گئی جبکہ رواں برس کے اغاز میں مجموعی طور پر تیل کی قیمتیں نیچے انے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں پٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔یکم جنوری سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جب کہ روپے کی قدر میں تین روپے کی بہتری آئی ہے۔آئل اینڈ گیس اتھارٹی اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت فروخت میں 5.5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کے نرخ میں3.29اور لائٹ ڈیزل کے نرخ میں1.75روپے فی لیٹر کمی متو قع ہے۔البتہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان نہیں۔

Leave a reply