یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول 9 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) 31 جولائی کو اس حوالے سے سمری تیار کر کے پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 15 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے کمی کی گئی تھی۔عوام نئی قیمتوں کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جو مہنگائی کے دباؤ میں کچھ ریلیف یا اضافی بوجھ لا سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے
قومی و صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوں گے
بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی سے روپیہ مستحکم، غیر رسمی ڈالر تجارت محدود
برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط تسلیم کرنے کا اعلان