پیٹرول بم گرا دیا گیا ، ایل پی جی بھی مہنگی

0
39

پیٹرول بم گرا دیا گیا ، ایل پی جی بھی مہنگی

باغی ٹی و ی: وفاقی وزارت خزانہ مہنگی کی گئی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا بتادیا تھا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 49 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا جس کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 112 روپے 50 پیسے مہنگا کر دیا۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2002روپے 7 پیسےمقرر کر دی گئی ہے۔ جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1889روپے مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 9 روپے53 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 169 روپے 66 پیسے فی کلو ہوگی۔

یاد رہے کہ 15 جولائی 2021ء کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔

30 جون 2021ء کو حکومت نے بجٹ کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کر دیا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ اوگرا کی طرف سے ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی لیکن صرف ایک روپے 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

15 جون کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول اب 110 روپے 70 پیسے فی لٹر میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 2 روپے 03 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، اب اس کی نئی قیمت 79 روپے 68 پیسے ہوگی

Leave a reply