ڈیرہ ،شہرمیں محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں پٹرول بم نصب

ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے)شہرمیں محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں پٹرول بم نصب
ڈیرہ غازیخان کی شہری آبادی سنگین خطرے سے دوچار،کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے،ڈپٹی کمشنراور کمشنر ڈیرہ غازیخان صرف فوٹوسیشن کرانے میں مصروف ،جب گلی، محلوں اور گنجان آبادی اور بازاروں میں قائم کسی بھی وقت غیرقانونی منی پٹرول پمپ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تو اس کے نتیجے میںکئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے اورناقابل تلافی نقصان کے ذمہ داریوں کے خلاف کارروائی کے کھوکھلے بیانات نہیں سنناچاہتے،کوئی سانحہ رونماہونے سے قبل نوٹس لیا جائے ،عوامی ،سماجی ومذہبی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کی گلی ، محلوں،گنجان آبادی اور بازاروں میںسول ڈیفنس کی سرپرستی میں غیرقانونی منی پٹرول پمپ پٹرول کسی بھی وقت پٹرول بم میں تبدیل ہوسکتی ہیں ،جس سے شہریوں کو بہت بڑی تباہی کاسامنا کرنا پڑسکتاہے ،محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسرخالدکریم قریشی کی آشیر بادسے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں خودروجھاڑیوں کی طرح اُگ رہی ہیں جدھر بھی رخ کریں ہر گلی محلے ،گنجان آبای والے علاقوںاور بازاروں اور مین شاہرائوں میں غیرقانونی پٹرول پوائنٹ کی مشینیں لگی ہوئی نظرآتی ہیں ،اگرکسی کودکھائی نہیں دیتی تو وہ ہے محکمہ سول ڈیفنس یا پھردوسرے قانون نافذکرنے والے ادارے کیونکہ ذرائع کاکہنا ہے انہیں غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے کئی افسروں کے چولہے چلتے ہیں ،اگر یہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کردی گئیں تو آفیسران کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ ان کی اپنی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا ،اسی لئے محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں اور پٹرو ل ایجنسیو ں پر پٹرو ل کی فروخت بھی دھڑلے سے جا ری ہے ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی اور کسی بڑے سانحہ کاانتظارکیا جارہا ہے ،عوامی حلقوں کاکہنا ہے جب کوئی حادثہ یاسانحہ رونما ہوتا ہے توکرپٹ آفیسران کی چاندی ہوجاتی ہے ،وہ اس حادثہ یاسانحہ کی آڑ میں جی بھر کر سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں ،اسی وجہ سے ضلعی آفیسران حادثہ رونما ہونے کاانتظارکرتے ہیں ۔
اس وقت ڈیرہ غازیخان کے مختلف گنجان آباد علاقوں جن میں نورنگ آباد،پتھربازار،چوک چورہٹہ،چوک چورہٹہ یاروروڈ،گھنٹہ گھرگول مارکیٹ،گدائی چٹ روڈ،چوک خدابخش پل ڈاٹ، تو نسہ رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،پل پیا رے والی ،شہزادکالونی ،رانی بازار ،دستی پل ،کا لج روڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،ما ڈل ٹا ون روڈ و دیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیاں قائم ہیںجہاں کسی بھی وقت آگ کی ایک چنگاری تباہی مچاسکتی ہے ،جبکہ محکمہ سول ڈیفنس کاڈسٹرکٹ آفیسرخالدکریم قریشی خودان غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پرجاتا ہے خود سرکاری کارمیں بیٹھارہتا ہے اورڈرائیوریا دوسے ملازم کوبھیج کرنقد ما ہا نہ منتھلی وصول کرتا ہے ، ان غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کو انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، ان غیر قا نو نی ایجنسیو ں پر پٹرو ل سے بھڑکی آگ پر قابو پا نے کے لیے نہ کو ئی حفا ظتیانتظامات ہیں اور نہ ہی آگ بھجا نے کے کو ئی آلا ت مو جو د ہو تے ہیں شہر یو ں نے کمشنر ڈیرہ سے فو ری نو ٹس لے کر ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے۔

Leave a reply