ڈیرہ اسماعیل خان : پٹرول، ڈیزل ، آتشگیر مادہ یا آگ پکڑنے والی غیر مستند گاڑیوں کا داخلہ منع ہے
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل) پٹرول، ڈیزل ، آتش گیر یا آگ پکڑنے والی غیر مستند گاڑیوں کا داخلہ منع ہے، محمد یوسف ملک ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹرویز نارتھ، قومی شاہراؤں پر محفوظ سفر یقینی بنانا ہی ہماری پہلی ذمہ داری ہے، فرہاد وزیر سیکٹر کمانڈر
تفصیلات کے مطابق M-14 سانحہ پنڈی بھٹیاں کے تناظر میں تمام فیلڈ افسران اس امر کو یقینی بنائیں اور مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں،غیر متعلقہ اور غیر مستند گاڑیاں جن میں پٹرول ، ڈیزل یا آگ خطرہ کا سامان لوڈ ہو اسے ٹال پلازہ پر ہی واپس کیا جائے۔ یوسف ملک ڈی آئی جی موٹرویز کے احکامات پر سیکٹر کمانڈر ہکلہ میانوالی تا ڈیرہ اسماعیل خان نے تمام سیکٹرز میں احکامات فیلڈ افسران تک پہنچائے اور فوری عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بیٹ کمانڈر صاحبان کو ہدایات جاری کی۔
اس ضمن میں تمام ٹال پلازہ پر موثر بریفننگ اور کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور عوامی آگاہی کیساتھ افسران بالا کے احکامات پر مکمل عمل درآمد جاری ہے۔