پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہےاس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہےاوگرا پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا ، وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔
منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے کم ہوکر 264 روپے کاہوجائے گا،ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 87 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر ڈیزل 272.99 روپے سے کم ہوکر 269.86 روپے کا ہوجائے گامٹی کا تیل فی لیٹر 1 روپے 57 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے اورمنظوری کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 178.27 روپے سے کم ہوکر 176.70 روپے کا ہوجائے گاجبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے تک سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے،منظوری کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل 162.16 روپے سے کم ہوکر 159.55 روپے کا ہوجائے گا۔
فیلڈ مارشل کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر حکومت لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 80.52 روپےجبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر لیوری اور سپورٹ لیوی کی مد میں 79.51 روپے وصول کررہی ہے،منظوری کے بعد یکم ستمبر 2025 سے نئی قیمتوں پر عملدرآمد ہوگااور اگلے 15 روز تک نئی قیمتوں کااطلاق ہو گا۔
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا