دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

0
64

دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب سمیت اوپیک ممالک نے خام تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کر دیاہے سعودی عرب نےمئی سے تیل کی پیداوار میں کمی کافیصلہ کیا ہے اوپیک اتحادی ممالک 1.15 ملین بیرل کٹوتی کریں گے، اوپیک اتحادی ممالک نےتیل کی عالمی منڈی میں استحکام کیلئے پیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا۔

گورنر سندھ کا عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا اعلان

سعودی خبرایجنسی کے مطابق اگلے ماہ سے تیل کی پیداوارمیں روزانہ کی بنیادپر5 لاکھ بیرل کمی کی جائے گی،تیل کی پیداوار میں کمی سال2023کے آخر تک کی جائے گی اس کے علاوہ اویپک میں شامل متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق اور الجیریا نے بھی تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پرکمی کا اعلان کیا۔

جبکہ عراق نے 2 لاکھ 11 ہزار بیرل، امارات نے ایک لاکھ 44 ہزار بیرل، کویت نے ایک لاکھ 28 ہزار، الجیریا نے 48 ہزار اور عمان نے 40 ہزار بیرل یومیہ تیل کی پیداوار میں کمی کریں گے اور یہ کمی رواں سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے پروازکی اوسلو ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

ماہرین کے مطابق پیداوار میں کمی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل اضافے کا امکان ہےاوپیک ممالک کی جانب سے گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد آج مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Leave a reply