حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی منظوری دی، جس کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 281 روپے 96 پیسے پر پہنچ جائے گی اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مئی کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔
قبل ازیں لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) فی کلو 11 روپے 88 پیسے سستی کی گئی اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مئی یعنی آج رات 12 بجے سے ہو گا ،نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 238 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے، یوں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے 18 پیسے سستا کردیا گیا، 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈرکی نئی قیمت 2813 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔