قصور
پیٹرول تاحال نایاب حکومت بحالی کروانے میں ناکام منی پیٹرول پمپوں پر ڈاکو راج
تفصیلات کے مطابق یکم جون سے قصور میں بھی پورے ملک کی طرح پیٹرول نایاب ہے مگر افسوس کے گلی محلوں میں موجود منی پیٹرول پمپوں پر دستیاب ہے  جو کہ اپنی مرضی کے ریٹوں پر فروخت کر رہے ہیں
قصور سے رائیونڈ تک قصور بائی پاس پر واقع ٹوٹل کمپنی کے پیٹرول پمپ کے علاوہ کسی پمپ کے پاس پیٹرول نہیں مگر جہاں موجود ہے وہاں باری گھنٹوں بعد ہی آتی ہے اور بہت زیادہ رش کے باعث ایس او پیز کی دھجیاں بکھر رہی ہیں جس سے کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی ہے کیونکہ اب تک قصور شہر میں بہت سے کرونا مریض کنفرم ہو چکے ہیں لہذہ گورنمنٹ جلد سے جلد پیٹرول کی سپلائی بحال کروائے ورنہ کرونا کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ ہے

پیٹرول کے باعث کرونا کا پھیلاؤ
Shares:







