پیٹرول پمپ مالک نے گرین بیلٹ پر قبضہ کر لیا

قصور
ملٹی نیشنل پیٹرول پمپ ٹوٹل قصور نزد بس اسٹینڈ کا مالک اہلیان قصور کے راستے تنگ کرنے لگا،اپنے پمپ کی وسعت کے لئے سرکاری گرین بیلٹ کے درخت کاٹ کر پمپ کی جگہ میں شامل کرنے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل آئل کمپنی ٹوٹل کے مالک نے قصور کے لوگوں کا راستہ تنگ کرنا شروع کر دیا ہے پیٹرول پمپ کی وسعت کی خاطر رات کی تاریکی میں سرکاری گرین بیلٹ کے درجنوں درخت کاٹ کر جگہ کو اپنے پمپ کیساتھ ملانے کی کوشش کی گئی جس پر اہلیان قصور نے سخت احتجاج کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لے کر پمپ مالک کی اس حرکت پر سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہلیان قصور کی سرکاری جگہ پر کوئی بھی ناجائز قابض نا ہو سکے

Comments are closed.