قصور
پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پھر بند،شہری خوار،بلیک مارکیٹنگ مافیا کے اگے گورنمنٹ بے بس
تفصیلات کے مطابق قصور میں بیشتر پیٹرول پمپوں نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کر دی ہے جس کے باعث شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں
شہریوں کی طرف سے موجودہ گورنمنٹ کو بدعاؤں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کے بس میں کچھ نہیں مگر بلیک مارکیٹنگ مافیا کا ملک پہ مکمل کنٹرول ہے اور گورنمنٹ ان کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے
پیٹرول نا ملنے کے باعث لوگوں پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ بلیک میں زائد قیمتوں پہ سرعام فروخت کر رہے ہیں








