کراچی :وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صدر دفتر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ ملک میں اس وقت بجلی کے شعبے میں بہتری کے باعث مسائل کا بوجھ پیٹرولیم سیکٹر پر منتقل ہو گیا ہے بجلی کا شعبہ وعدے کے باوجود گیس نہیں خرید رہا، جب کہ حکومت کو مہنگی درآمدی گیس مقامی مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرنا پڑ رہی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

عازمین حج کو سخت گرمی سے محفوظ رکھنے کیلئے سعودی حکومت کے خصوصی انتظامات

علی پرویز ملک نے کہا کہ ڈیزل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پیٹرول پمپس کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نوزل لگانے کا منصوبہ بھی زیر عمل ہے تاکہ فیول کی درست نگرانی کی جا سکے آئندہ دو سے تین ماہ میں اوگرا مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل ہو جائے گی، جس سے نگرانی، شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

سینیٹر مشتاق احمد کوپولیس نےحراست میں لے لیا

انہوں نے بتایا کہ مشاورت جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ گھریلو صارفین کو سہولت اور شفافیت کے ساتھ نئے گیس کنکشن دیئے جائیں انہوں نے ایس ایس جی سی کو ہدایت کی کہ گیس کے بلوں میں سلو چارجز کے مسئلے کو جلد حل کریں اور عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے بچانے کے لیے جدید اور موثر نظام متعارف کرایا جائے۔

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما کا اعتراف

Shares: