میری پہچان پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ریلیف کے بجائے مہنگائی کے سیلاب کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

کمیٹی کے بیان کے مطابق ایک ماہ میں دو بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 15 روپے فی لیٹر اضافہ عوام کی کمر توڑ چکا ہے۔ اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، گروسری اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں معمول پر آ چکی ہیں، اس کے باوجود مقامی سطح پر قیمتیں بڑھانا قابل افسوس ہے۔کمیٹی نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی حکومت سے عوام کو ریلیف دینے اور گڈ گورننس کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی کوششوں اور بھارت کے ساتھ سفارتی کامیابیوں کے بعد عوام کو بھی ان ثمرات میں شامل کیا جانا چاہیے۔میری پہچان کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر عوامی ریلیف دے اور آئندہ پندرہ دنوں میں کم از کم 25 روپے فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے۔

وفاقی حکومت کا 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

Shares: