وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50پیسے کی کمی کر دی گئی،پیٹرول کی نئی قیمت 255روپے63پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے31پیسے کی کمی کی گئی،ڈیزل کی نئی قیمت میں 258روپے64پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کی کمی کی گئی،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی کر دی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت153روپے34پیسے فی لیٹر ہوگئی،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا ہوگیا،11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے،اوگرا نے مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
قصہ ایک اور ۔۔۔ ادبی نشست کا .پاک ٹی ہاؤس لاہور.تحریر:عمارہ خان
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت