پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3روپے 47پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا،پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 256روپے 13پیسے ہو گئ،اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا،ڈیزل کی فی لٹرنئی قیمت 260روپے 95پیسے ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل حکومت نےیکم جنوری کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے بڑھا کر 258 روپے 34 پیسے مقرر کی تھی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکل میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔تاہم ٹرانسپورٹ کا زیادہ تر شعبہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر چلتا ہے، اس کی قیمت کو افراط زر سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ زیادہ تر بھاری ٹرانسپورٹ یعنی ٹرینوں اور زرعی انجنوں جیسے ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹرز، ٹیوب ویلز اور تھریشرز میں استعمال ہوتا ہے اور خاص طور پر سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے۔اس وقت حکومت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

بیورو کریٹس وائس چانسلر ،سندھ کی سرکاری جامعات میں ہڑتال کا اعلان

Comments are closed.