ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں-
باغی ٹی وی: ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا ہے کہ ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کوئی سمری وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
واضح رہے کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ڈیزل کی قیمت 10 روپے لیٹر بڑھ سکتی ہے، آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کا امکان ہے۔
فنانس بل 2023 میں طے شدہ پیٹرولیم لیوی میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 60 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا تھا کہ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے یکمشت نہیں ہوگا، کیونکہ صارفین پر پہلے ہی 67.50 روپے فی لیٹر ٹیکسوں کا بوجھ ہے اس وقت ان کی ترجیح اتنا مالی خلا پیدا کرنا ہے جو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو زیر التوا نویں جائزے پر اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے مطمئن کرسکے۔
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
اگلے چند روزمیں پتاچلےگا کہ پٹرولیم ڈویژن کانقطہ نظروزارت خزانہ کی ضروریات کوپورا کر پائے گا یا نہیں پیٹرولیم لیوی کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کا ہدف 869 ارب روپے رکھا گیا ہے مالی سال 2022-2023 کے دوران، حکومت نے لیوی کے ذریعے 855 ارب روپے جمع کرنے کا بجٹ رکھا تھا، تاہم اس ہدف کو کم کر کے 542 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔