اسلام آباد: معاشی تجزیہ کاروں نے 16 جنوری سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا ہے-

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل قیمتوں میں کمی ہو ئی ہے اورانٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی خریداری پر پریمیئم بھی کم ہوا ہے،گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 83 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے جبکہ ڈیزل 97 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 95.85 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےجس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کم از کم 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی تقریباً 2 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر 15 جنوری تک اسی طرح امریکی کرنسی ڈالر کی کی قیمت میں کمی اور خام تیل کی قیمت مستحکم رہی یا پھر کمی آئی تو 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

Shares: