لاہور: عدالت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔
درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔