اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے
0
39
price

اسلام آباد: اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہےعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں رپورٹ کے مطابق گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

قبل ازیں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ڈالر ریٹ میں کمی تک بجلی کی قیمت میں کمی مشکل ہے نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھا کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہورہا ہے5ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔

پاکستان کی پہلی خاتون انگریزی مصنفہ، صحافی، ایڈیٹراورشاعرہ،بیگم زیب النساء حمید اللہ

دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے، حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرکے فہرستیں تیار کرلی گئیں، ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کر لیا،غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ بڑی تعداد میں ڈالرز بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کر سکے گی۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کی 8 کروڑروپےسےزائد کی لاٹری نکل آئی

Leave a reply