اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا،حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لٹر اضافہ ہو گیاپٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لٹر مقررکردی گئی۔

دوسری جانب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 81 سینٹ کی کمی کے بعد 89.64 ڈالر فی بیرل ہے ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 69 سینٹ کمی کے بعد 84.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔

ادھر آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی ،ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی،ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا،پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے،ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔

Shares: