رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی
price

غزہ جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا-

باغی ٹی وی : خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے پیش نظر امکان ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی عالمی منڈی میں خام تیل کے سستا ہونے اور پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کے بعد ممکن ہے کہ 15 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے،اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پٹرولیم کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا-

پنجاب میں گندم اور آٹے کا سرکاری ریٹ مقرر

نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

Comments are closed.