پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل تیسری باربڑھنے کا امکان

نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈپو قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتی ہے
price

اسلام آباد: ملک میں 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کے بھاری اضافے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی: بزنس ریکارڈر کے مطابق عالمی سطح پراجناس کی قیمتوں میں اضافےکےباعث نگران حکومت ایک بارپھرپیٹرولیم مصنو عا ت کی ایکس ڈپو قیمتوں میں اضافےکا اعلان کرسکتی ہےعالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ڈپو قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ فیوچر 92.14 ڈالر فی بیرل کے آس پاس رہا ہے جب کہ سعودی عرب اور روس نے گزشتہ ہفتے رضاکارانہ طور پر 1.3 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کی رضاکارانہ سپلائی کٹوتی کو سال کے آخر تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا،آئل سیکٹر کے تخمینے کے مطابق ستمبر کے اگلے 15 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےاس کے علاوہ فی لیٹر مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

حکومت نےعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کر رکھی ہے۔

دوسری جانب حکومت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 3 روپے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے سکتی ہے معاہدے کے تحت پاکستان نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کرے گا تاکہ پیٹرول پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی اوسط قیمت 55 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکے۔

سائفر کیس:خصوصی عدالت کی پراسیکیوشن کی سماعت میں وقفے کی استدعا مسترد

اس موقع پر وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے کیونکہ ایسے موقع پر ذخیرہ اندوز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.