سندھ:پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل کو حادثہ، چار اہلکار جاں بحق

کندھ کوٹ میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے مچہی بنڈو کے مقام پر پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل وین الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار محمد اسماعيل، وقار حسين، غلام ياسين اور طالب حسین جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق پولیس اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق جیکب آباد، ایک کا تعلق سکھر اور ایک کا تعلق کشمور سے ہے۔پولیس کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی جائیں گی۔

Comments are closed.