پیٹرولنگ پولیس کے گشت کا سلسلہ موقوف

قصور
پرسوں ہوئی وارداتوں کے باوجود پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ قصور کا گشت نا بڑھ سکا ، لوگ غیر محفوظ
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قصور رائیونڈ نلکا سٹاپ پر صبح 5 بجے ڈاکوؤں نے فیکٹری کی بسوں اور موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ لگا کر ایک گھنٹہ تک لوٹا تھا جس پر لٹنے والوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رائیونڈ قصور روڈ کو بند کئے رکھا تھا
اس واردات کے بعد بھی پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ رائیونڈ قصور روڈ کی پیٹرولنگ کا دائرہ کار نا بڑھ سکا ہے پولیس گشت پارٹی دن کو منہ دکھلا کر سرشام ہی غائب ہو جاتی ہے جس سے ڈاکوؤں کو لوگوں کو لوٹنے کا موقع ملتا ہے
پولیس کے عدم گشت کے باعث لوگ خود کو غیر محفوظ کر رہے ہیں اور ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں

Comments are closed.