پیٹرولنگ پولیس کی آگاہی مہم
قصور
پیٹرولنگ پولیس بھوئے آصل تحصیل کوٹ رادھاکشن کا کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے سیمینار کا انعقاد عوام کو مختلف چیزوں کی افادیت سے آگاہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس بھوئے آصل تحصیل کوٹ رادھاکشن نے عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ، ہیلپ لائن 1124 کی افادیت ، ہیلمٹ کا استعمال، ایکسڈینٹ سے بچاؤ وغیرہ کاشعور اجاگر کرنے کے لئے ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کو آگاہی دی گئی انچارج پوسٹ بھوئے آصل پرویز خالد کا ایس پی پٹرولنگ میڈم شائستہ ندیم صاحبہ اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ قصور غیاث الدین کی زیرنگرانی چھانگا مانگا چوک ، ہسپتال و دیگر پبلک مقامات پر عوام میں آگاہی دی گئی اور عوام میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے پیٹرولنگ پولیس کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے